پاناما پر پی ٹی آئی کے ثبوت پکوڑے بیچنے کے کام آئیں گے، مسلم لیگ (ن)
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) نے پاناما لیكس اور وزیراعظم كے خاندان كے اثاثوں سے متعلق تحریك انصاف كے الزامات كو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے كہا ہے كہ تحریك انصاف بوكھلاہٹ كا شكار اور ذہنی طور پر مفلوج ہو چكی ہے جب کہ پاناما لیكس پر تحریك انصاف كے دستاویزات پكوڑے بیچنے كام آئیں گے۔
عمران خان كی پریس كانفرنس كے ردعمل میں اسلام آباد میں پریس كانفرنس كرتے ہوئے وزیر مملكت نجكاری كمیشن زبیر عمر كا كہنا تھا كہ پاناما كیس میں وكلا كو تبدیل نہیں ضرورت كے پیش نظر قانونی ٹیم میں توسیع كی ہے، عمران خان پچھلے تین سالوں سے تمام اداروں كو ٹارگٹ كر رہے ہیں، تمام دستاویزات، كرپشن اور منی لانڈرنگ میں نواز شریف كا نام كہیں پر نہیں ہے، عمران خان جتنے بھی دستاویزات لے آئیں وہ نواز شریف كو عہدے سے نہیں ہٹا سكتے۔
مسلم لیگ ن كے رہنما دانیال عزیز كا اس موقع پر كہنا تھا كہ عمران خان نے جو دستاویزات دكھائیں وہ پاناما كا حصہ ہی نہیں ہیں، عمران خان یوٹرن كے ماسٹر اور ان كے الزامات جھوٹ كا پلندہ ہیں۔ انہوں نے كہا كہ عوام پی ٹی آئی كے مقاصد سے آگاہ ہے، عمران خان اینڈ كمپنی كی پریس كانفرنس كا مقصد عدالت پر دباؤ ڈالنا اور اداروں پر دھونس جمانا ہے۔