ایڈیٹرکاانتخاب

شمالی کوریا کا بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کرنے کا اعلان

پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا ملک بین البراعظمی میزائل کی تیاری کے آخری مراحل میں ہے اور بہت جلد طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا جائے گا۔

سال نو کے موقع پر پیانگ یانگ سے جاری پیغام میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا ملک طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے بین البراعظمی میزائل بنانے کے قریب ہے اور میزائل کے تجربے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں جب کہ میزائل جوہری ہتھیار ساتھ لے جانے کی بھی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا بہت جلد بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کرے گا۔
گزشتہ سال بھی شمالی کوریا نے کامیاب جوہری تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا جس کے باعث شمالی کوریا میں 5.3 شدت کا زلزلہ بھی محسوس کیا گیا جب کہ اس سے قبل شمالی کوریا نے ہائیڈروجن بم کا بھی کامیاب تجربہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے شمالی کوریا پر کسی بھی طرح کے جوہری یا میزائل ٹیکنالوجی کا تجربے کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن اس کے باوجود شمالی کوریا کئی بار بلیسٹک میزائل کے تجربات کرچکا ہے جب کہ شمالی کوریا امریکا سمیت دیگر ممالک پر جوہری ہتھیاراستعمال کرنے کی دھمکی بھی دے چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button