انٹرنیشنل

کینیڈا کی دوبہنیں بیرون ملک ایسا کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں کہ سن کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

لاگوس(نیوزڈیسک) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کی دو بہنیں جن کی انسٹاگرام پر فالوورز کی کثیر تعداد موجود ہے، کو نائیجیریا کے شہر لاگوس میں ایک ارب پتی کو ٹھگنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔
نیوزسائٹPolitics Nigeriaکے مطابق دو بہنیں کے نام جیوتی اور کرن ماتھاروبتائے گئے ہیں اور ان پر ارب پتی شخص فیمی اوٹوڈیلو کو بلیک میل کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ان بہنوں نے ارب پتی کو یہ کہہ کر لوٹنے کی کوشش کی کہ ان کے پاس ثبوت موجود ہیں اور وہ اپنی بیوی کو دھوکہ دے رہا ہے،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ وی ثبوت انٹرنیٹ پر جاری کردیں گی۔ پرائیویٹ تحقیقات کے بعد ان دونوں بہنوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ عدالت کے کاغذات کے مطابق یہ دونوں لڑکیاں NaijaGistLiveنامی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا کے کئی اکاؤنٹس چلارہی تھیں جس کے ذریعے وہ اب تک 274لوگوں کو نشانہ بناچکی ہیں۔
Forbesمیگزین کے مطابق فیمی اوٹوڈیلو نے اپنی دولت توانائی کے شعبے سے کمائی ہے اور اس کی دولت کا اندازہ 1.8ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button