پاکستان

2014میں عدلیہ کے ذریعے حکومت ختم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا :جاوید ہاشمی

اسلام آباد(نیوز وی او سی )سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ 2014میں عدلیہ کے ذریعے حکومت ختم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا ،عمران خان نے کہا تھا کہ 90روز میں الیکشن ہو گا اور ہم برسر اقتدار آجائیں گے ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہناتھا کہ 2014میں عدلیہ کے ذریعے حکومت ختم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا ۔شفقت محمود ،عارف علوی اور شیریں مزاری نے کہا تھا کہ کپتان پارلیمنٹ پر حملہ کرنا چاہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کہناتھا کہ دھرنے سے مارشل لاءنہیں لگے گا ،جس پر میں نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیسے مارشل لاءنہیں لگے گا ،میرے سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عدلیہ حکومت ختم کرے دے گی اور 90روزمیں الیکشن ہوگااوربرسراقتدارآجائیں گے۔ان کا کہناتھا کہ میں یہ تمام باتیں عمران خان کے سامنے بیٹھ کر بھی کرنے کیلئے تیار ہوں اور میری تمام باتیں بالکل سچ ہیں ۔
جاوید ہاشمی کا کہناتھا کہ اسمبلی کو بچانے کا کریڈٹ تمام سیاسی جماعتوں کو جاتاہے ،رواں سال امن و امان صورتھال میں بہترین آئی ہے ،قیام امن کیلئے مزید محنت کی ضرورت ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button