ایڈیٹرکاانتخاب

فراڈ اور رشوت لینے کا الزام،اسرائیلی اٹارنی جنرل کی وزیراعظم نیتن یاہوکےخلاف فوجداری تحقیقات کی ہدایت

یروشلم(نیوز وی او سی )اسرائیلی اٹارنی جنرل نے وزیراعظم نیتن یاہو کیخلاف فوجداری تحقیقات کی ہدایات کر دی ہیں ۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر فراڈ اور رشوت لینے کا الزام ہے جس کے تحت اسرائیلی اٹارنی جنرل نے فوجداری تحقیقات کی ہدایت کر دی ہے ۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر جرمنی سے آبدوزوں کی خریداری میں گھپلے کا الزام ہے اور اس حوالے سے ان کی جانب سے تردید کر دی گئی ہے ۔نیتن یاہو کیخلاف ابتدائی تحقیقات نو ماہ قبل شروع ہو گئیں تھیں اور اتبدائی تحقیقات مکمل ہونے پر نیتن یاہو کیخلاف فوجداری تحقیقا ت کی سفارش کی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button