Draft

اداکارہ قسمت بیگ قتل کیس کے مرکزی ملزم رانامزمل کی درخواست ضمانت پر پولیس ریکارڈ طلب

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج عرفان نسیم کی عدالت میں اداکارہ قسمت بیگ قتل کیس کے مرکزی ملزم رانا مزمل نے اپنی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری دائر کردی ہے۔
فاضل جج نے تھانہ ہربنس پورہ پولیس سے 2 جنوری کو مقدمہ کاریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں ہربنس پورہ میں فائرنگ کرکے ہلاک کی جانے والے سٹیج آرٹسٹ حناعرف قسمت بیگ کے قتل کیس میں مرکزی ملزم رانا مزمل نے اپنی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری دائر کی ہے۔ درخواست ملزم نے کیمپ جیل سے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسے قسمت قتل کیس میں غلط ملوث کیا گیا ہے، اسے قتل اس نے نہیں کیا تاہم عدالت سے استدعا ہے کہ اس کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔ عدالت نے وکیل صفائی کی ابتدائی بحث کے بعد تھانہ ہربنس پورہ پولیس سے2جنوری کو مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔
مذکورہ مقدمہ قسمت بیگ کے بہنوئی راشد محمود کی رپورٹ پر درج کیا گیا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ قسمت بیگ گھر کے باہر گاڑی سے نکل رہی تھی کہ ملزمان نے اس پر فائرنگ کی جس کی گولیاں اس کی ٹانگوں اور پیٹ پر لگی اور وہ زخمی ہو کر دم تور گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button