انٹرنیشنل

عرب دنیا میں خوفناک ترین کام امریکہ نے کیا، میرے پاس ثبوت موجود ہیں‘ ترک صدر طیب اردگان نے ایسا دبنگ اعلان کردیا کہ امریکی حکومت کو ہلا کر رکھ دیا

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کبھی امریکا کا قریبی ترین اتحادی سمجھے جانے والے ترکی کی جانب سے اب اس پر ایک کے بعد ایک ایسا وار کیا جا رہے ہیں کہ سپر پاور کے لئے اس بدلی ہوئی صورتحال پر یقین کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ ترک صدر نے ایک ایسا ہی کام گزشتہ روز دارالحکومت میں خطاب کے دوران کیا، جب انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہہ دیا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ امریکا اور اس کی اتحادی قوتیں متعدد شدت پسند گروہوں کی مدد کر رہی ہیں، جن میں داعش اور کرد گروہ YPG اور PYD بھی شامل ہیں۔
اخبار دی انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر کا کہنا تھا کہ داعش کی حمایت کا الزام ترکی پر لگایا جاتارہا ہے لیکن ان کے پاس مصدقہ شواہد ہیں، تصاویر اور ویڈیوز کے ساتھ، کہ دہشتگردوں کی مدد ترکی نے نہیں بلکہ امریکی اتحادیوں نے کی۔ ترک صدر نے سعودی عرب اور قطر پر بھی زور دیا کہ وہ شام میں امن کی خاطر ترکی کی روس اور ایران کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں شامل ہوں۔ واضح رہے کہ شام میں جنگ کے خاتمے کے لئے روس، ایران اور ترکی اگلے ماہ قازقستان میں ایک اہم میٹنگ منعقد کریں گے۔ اس سے پہلے جنگ کے شعلوں میں گھرے الیپو شہر سے شدت پسندوں اور شہریوں کے انخلا میں بھی روس، ایران اور ترکی نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔
دوسری جانب امریکہ نے صدر اردگان کے الزامات کو مضحکہ خیز قرار دے کر رد کردیا ہے۔ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ یہ الزامات بے بنیاد ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button