پاکستان

گیدڑ شیر کا نشان رکھ کر شیر نہیں بن جاتے ،سب سے بڑے چور حکمران ہیں:شیخ رشید

اسلام آبا (نیوز وی او سی)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شیرکا نشان رکھنے سے گیدڑ شیر نہیں بن سکتے،سب سے بڑے چور حکمرانہ ہیں بہت جلد دونوں بھائی جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔
سماءکے نیوز کے پروگرام ”ندیم ملک لائیو“ میں شیخ رشید کا نواز شریف پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہنا تھاکہ یہ اصلی چور ہیں عنقریب ان کیخلاف دبئی میں بھی کیس نکلیں گے،انہوں نے پوری دنیامیں چوری کا پیسہ چھپایا ہوا ہے ،انہوں نے کہا کہ میں نے نواز شریف کا ٹیکس ریکارڈ دیکھا جس میں انہوں نے محض 5ہزار روپے ٹیکس ادا کیا ہوا تھا۔میری تو سمجھ سے باہر ہے ان کے بچے 19 سال کی عمر میں بلینز کے مالک بن جاتے ہیں اور غریب کا بچہ سڑکوں پر نوکر ی ہی ڈھونڈتا ہتاہے۔شرفاءجتنے مرضی خط لے آئیں عوام نہیں مانے گی کہ فلیٹس قطری شہزادے کے ہیں۔
شیخ رشید نے شہید بینظیر بھٹو سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہ بی بی کا قتل ایک پلان تھا۔ان کے قاتلوں نے پہلی ریکی تب کی جب شہید نے چارسدہ میں جلسے کے دوران گاڑی سے ہاتھ باہر نکالا تھا ،قاتلوں نے اس چیز کو نوٹ کیاااور اگلے جلسے میں مارنے کا منصوبہ بنا لیا جب بینظیر نے پشاور جلسے کے دوران گاڑی سے ہاتھ باہر نکالا تو حملہ آوروں نے اندر جلسہ گاہ کے اندر جانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہونے پر خود کو اڑا لیا۔اور آخر ایک راولپنڈی میں موقع مل گیا پوری ماسٹر مائنڈ نے پوری منصوبہ بندی کے تحت جلسے کی ایک رات پہلے اسلحہ اندر پہنچایا اور بی بی جب گاڑی سے باہر نکل کر کارکنوں کو ہاتھ ہلارہی تھیں تبھی انہیں گولیاں مار دی گئیں۔ان کا کہناتھا کہ بی بی کے کیس سے منسلک دس لوگ مارے گئے اوربات یہاں ختم نہیں ہوتی بھٹو خاندان کے تمام افراد کو ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت مروا گیا ہے۔لیکن آج تک ملزمان کو سزا نہیں مل سکی۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا سابق صدر آصف زرداری سے متعلق موقف اختیار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ زرداری صاحب نواز شریف کے کندھوں پر چڑھ کر واپس آئے ہیں،ان کے قومی اسمبلی میں آنے یا نہ آنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا،زرداری موت سے بچ کر سیاست کرتا ہے اور خود کو بچانے ہی واپس آرہے ہیں ، اور ان کی واپسی کسی بڑی ڈیل کا نتیجہ ہے ،لیکن یہ تمام لوگ اندر سے ڈرے ہوئے ہیں، کسی مسئلے کا سامنا نہیں کر سکتے بزدلوں کا جمعہ بازار لگا ہواہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button