نواز شریف پاناما ایشو قوم کی نگاہوں سے اوجھل کرنا چاہتے تھے، عمران خان
نواز شریف پاناما ایشو قوم کی نگاہوں سے اوجھل کرنا چاہتے تھے، عمران خان
اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاناما کے معاملے پر قوم سے مسلسل جھوٹ بولتے رہے کیونکہ وہ اس معاملے کو قوم کی نگاہوں سے اوجھل کرنا چاہتے تھے۔
چیرمین تحریک انصاف عمران خان سے قومی روزناموں کے نمائندگان نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال، پاناما ایشو سمیت متعدد امور پر غیر رسمی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پرعمران خان کا کہنا تھا کہ پانامالیکس پرقوم کے جائزسوالات پر وزیراعظم مسلسل جھوٹ بولتے رہے ہیں جب کہ تحریک انصاف نہ ہوتی توآئندہ نسلیں ان کے بچوں کی غلامی کرتیں۔
چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ وزیراعظم نے جمہوریت اور جمہوری اقدار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور نواز شریف پاناما ایشو قوم کی نگاہوں سے اوجھل کرنا چاہتے تھے جب کہ پاناما مقدمے کا فیصلہ چند روز کی سماعت کا محتاج ہے۔