ہمارے ملک کے تمام کمزور شہریوں کو مار ڈالو‘ وہ ملک جس کے سربراہ نے ایسا اعلان کردیا کہ اپنی عوام کے واقعی ہوش اُڑادئیے،
پیانگ یانگ (نیوز ڈیسک) شمالی کوریا کے مطلق العنان حکمران کم جونگ ان اپنی جابرانہ پالیسیوں کی وجہ سے پوری دنیا میں شہرت رکھتے ہیں لیکن اس سال کرسمس کے موقع پر انہوں نے ایک ایسا سفاکانہ اعلان کردیا کہ جسے سن کر ان کی سرشت سے خوب واقفیت رکھنے والے لوگ بھی دہل کر رہ گئے۔
اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق کم جونگ ان نے حکمران جماعت ”کورین ورکرز پارٹی“ کی ایک اہم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ”شمالی کوریا طاقت کی علامت ہے اور اس میں کمزوروں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔“ انہوں نے اپنی پارٹی کے سینئر عہدیداروں کی خوب سرزنش کی اور کہا کہ کمزوری کا مظاہرہ کرنے والوں کا صفایا کردیا جائے گا۔ وہ اس بات پر بہت برہم تھے کہ انتظامی امور کی نگرانی کرنے والی متعدد کمیٹیاں شمالی کوریا کے انقلابی اہداف پورا کرنے میں کامیاب نہیں ہورہی تھیں۔ انہوں نے خصوصی طو رپر آرٹس، دیہی امور، کلچر اور سماجی ہم آہنگی سے متعلقہ کمیٹیوں کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا۔