پاکستان

ایدھی سردخانہ سول ہسپتال مردہ خانے میں نصب کیا جائے,فیصل ایدھی کا سول ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو خط

کراچی(نیوز وی او سی) ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول اسپتال سے درخواست کی ہے کہ ایدھی سردخانہ کوسول ہسپتال کے مردہ خانے میں نصب کردیا جائے، سر د خانہ سول مردہ خانے میں نصب کرنے سے گنجائش بھی بڑھ جائے
تفصیلات کے مطابق فیصل ایدھی نے سول ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کوخط لکھا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں سرد خانے کی دیکھ بھال ایدھی فاو¿نڈیشن ہی کرے،میڈیکل سپر نٹنڈنٹ جب چاہیں گے سرد خانہ لگایا یا ہٹایا جاسکے گا۔حادثات میں اضافے سے میتیں رکھنے میں دشواری کا سامنا ہو رہا ہے،اس عمل سے ورثاکو میتیں تلاش و شناخت کرنے میں بھی آسانی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ ایدھی سرد خانے میں 16 میتیں رکھنے کی گنجائش ہے جبکہ شیلف بڑے ہونے کے باعث 32 میتیں بھی رکھی جاسکتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button