انٹرنیشنل

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کمپنی کے وکیل کو امریکہ کا خصوصی مندوب برائے بین الاقوامی امور مقرر کردیا

واشنگٹن (نیوز وی او سی) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کمپنی کے وکیل کو امریکہ کا خصوصی مندوب برائے بین الاقوامی امور مقرر کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آتے ہی مہذب ترین سمجھے جانے والے ملک امریکہ میں اقربا پروری کا ایک نیا سلسلہ شروع کردیا ہے جو ہوسکتا ہے ان کے صدر بننے تک جاری رہے گا اور جب وہ دفتر سنبھالیں گے تو ان کے ارد گرد اپنے ہی دوست احباب اور خاندان کے لوگ ہی ہوں گے۔ ایسا ہی اقربا پروری کا ایک مظاہرہ انہوںنے منگل کو بھی دکھایا ہے اور اپنی کمپنی کے چیف لیگل آفیسر جیسن گرین بلاٹ جو ٹرمپ کیلئے مشرق وسطیٰ کے مشیر کا کام بھی کرتے تھے کو امریکہ کا خصوصی مندوب برائے بین الاقوامی امور مقرر کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button