زرداری صاحب فعال سیاست نہیں کرسکیں گے،ان کو اپنے علاوہ کسی پر اعتبار نہیں:فواد چوہدری
اسلام آباد(نیوز وی او سی)ترجمان تحریک انصاف فواہد چوہدری نے کہا ہے کہ آصف زرداری فعال سیاست نہیں کر سکیں گے ،انہیں اپنے سوا کسی پر اعتبار نہیں ہے۔
سماءنیوز کے پروگرا م”آواز“ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی نے فیصلہ کرنا ہے کہ انہیں کس طرف کھڑا ہونا ہے۔پیپلزپارٹی اس وقت دوراہے پر آچکی ہے جہاں وہ فیصلہ نہیں کر پارہی کہ کیا کرنا چاہیے۔پنجاب میں پیپلزپارٹی دم توڑتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے،یہ محض سکھر اور لاڑکانہ کی پارٹی رکن بن چکی ہے۔ان کا کہناتھا کہ اپوزیشن صرف پانامہ پر سیاست کر رہی ہے،لیکن تحریک انصاف نے پانامہ لیکس میں حکومت کا تختہ الٹانے کا عزم کر رکھاہے، ہم پانامہ ایشو کو ہر جگہ پر اٹھائیںگے اور جب تک وزیراعظم کو نااہل قرار نہیں دے دیا جاتا پی ٹی آئی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
آخر میں انہوں نے بلاول بھٹو سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ بلاول بھٹو فعال سیاست کرتے نظر آرہے ہیں لیکن آصف زرداری فعال سیات نہیں کرسکتے جس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنی ذات کے علاوہ کسی دوسری پر یقین نہیں کرتے ہیں۔