سعود ی عرب میں مخلوط پارٹی کا اہتمام کرنے والے سمیت شرکاءبھی گرفتار
اسلام آباد(نیعز وی او سی )سعودی پولیس نے یو ٹیوب پر وائرل ہونے مخلوط پارٹی کی ویڈیو کی مدد سے پارٹی میں جانے والے افراد کو گرفتار کرنا شروع کر دیاہے،پارٹی کا اہتمام کرنے والے شخص نے اعتراف کیاہے کہ اسی نے پارٹی کے تمام تر انتظامات کیے اور اس میں شرکت کیلئے اپنے قریبی غیرملکی دوست اور عرب خواتین کو دعوت دی۔
تفصیلات کے مطابق دسمبر کےاوائلمیں مخلوط پارٹی کی ویڈیو یوٹیوب پر اپ لوڈ کی گئی جو کہ پولیس کی توجہ کا مرکز بن گئی جبکہ سوشل میڈیو پر بھی یہ ویڈیو صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ نوجوان مرد اور خواتین ایک ساتھ شراب نوشی اور رقص کر رہے ہیں جبکہ پیچھے عربی گانا بجایا جارہاہے۔سعودی پولیس نے ویڈیو کی مدد سے پارٹی کا اہتمام کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیاہے تاہم پارٹی کی باقی تفصیلات ویڈیو میں نہیں دی گئیں ہیں لیکن ویڈیو میں پیچھے فلیگ پول نظر آرہاہے جو کہ جدہ کا ہے ،جس کی مدد سے پولیس نے جگہ کاتعین کیا اور ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا آغاز کیا ۔
پولیس کا کہناہے کہ ابتدائی طور پر پارٹی کا اہتمام کرنے والے شخص نے صحت جرم سے انکار کر دیا تاہم بعد میں اس نے تحقیقات کے دوران انکشاف کیاکہ اسی نے پارٹی کے تمام تر انتظامات کیے اور اس میں شرکت کیلئے اپنے قریبی غیرملکی دوست اور عرب خواتین کو دعوت دی ۔سعودی پولیس کاکہناہے کہ انہوں نے ویڈیو کا انتہائی باریکی سے جائزہ لیتے ہوئے پارٹی میں جانے والے افراد کی شناخت کی اور ان میں سے بہت ساروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیاہے ۔دسمبر کے اوائل سے لے کر اب تک ویڈیو کو ہزار بار دیکھا جاچکاہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں اس طرح کی مخلوط پارٹیوں کی سخت پابندی ہے جبکہ ریاست میں شراب نوشی اور اس کی فرخت کرنے والے کیخلاف بھی سخت سے سخت کارروائی کی جاتی ہے ۔