پاکستان

مشرف باہرگئے تووزیرداخلہ نے کہاجب عدالتیں بلائیں گی تومشرف واپس آجائینگے:قمر زمان کائرہ

لاہور(ڈیلی نیوز وی او سی) رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مشرف بیرون ملک گئے تو وزیر داخلہ نے کہا عدالتیں جب بلائیں وہ واپس آجائیں گے، لیکن ایسا نہیں ہوا ۔پرویز مشرف کو باہر نکلوانے میں ان کا ہاتھ شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائر ہ کا میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو شہید کا کیس عدالت میں چل رہا ہے ،قاتلوں کو ہر صورت بے نقاب کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے پانامہ پیپر زسے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پاناماپیپرزپرپیپلزپارٹی نے تمام جماعتوں کو اکٹھا کیا اورحکومت کی کرپشن کو عوام کے سامنے لے کر آئے ۔
قمر زمان کائرہ نے جلسے سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کل دیکھتے ہیں کہ آصف زرداری صاحب کیا اعلان کرتے ہیں،وہ جو بھی ہدایات جاری کرینگے ان پر تمام کارکنان عمل کریں گے ، اور حکومت کی کرپشن کیخلاف چیئرمین پیپلزپارٹی کی زیر قیادت ملک گیر تحریک چلائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button