رنگ برنگ

سمندرکی گہرائی میں خوفناک اورحیرت انگیز آبی جانور

ماسکو: روسی ماہی گیررومن فیڈورسٹوف کا ٹویٹر اکاؤنٹ عجیب الخلقت اور خوفناک مچھلیوں کی تصاویر سے بھرا ہوا ہے اور لوگ ان کی پکڑی ہوئی سمندری مخلوقات کو دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں۔
فیڈورسٹوف شمال مغربی روس کے پانیوں میں ٹرالر چلاتے ہیں اوراکثر ان کے جال میں عجیب و غریب مچھلیاں آتی ہیں لیکن وہ انہیں دیکھ کر خوفزدہ نہیں ہوتے اور مزاحیہ انداز میں ان کی تصاویر دوسروں سے شیئر کرتے ہیں۔
تاہم ان کی تصاویر پر ماحولیاتی ماہرین نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ رومن فیڈرسٹوف کو مچھلیوں کی تصاویر لینے کے بعد انہیں دوبارہ سمندر میں چھوڑ دینا چاہئے کیونکہ ان میں سے کئی مخلوقات بہت نایاب ہیں ۔ عام افراد نے یہ بھی کہا ہے کہ انسان کو نازک اور حساس سمندری ماحول میں اتنی گہرائی تک واردات نہیں کرنی چاہئے۔
فیڈورسٹوف کی تصاویر دیکھ کر بعض لوگ اتنے ڈر جاتے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ اس مخلوق کو جلا کر مار ڈالنا چاہئے۔ اسی لیے ماہرینِ ماحولیات نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button