پٹوار کلچر دی اینڈ….لینڈ اتھارٹی کے مرکزی دفتر کا افتتاح
لاہور (ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے خاندانی جھگڑوں کے ختم کرنے کا طریقہ بتا دیا ، کہتے ہیں اب پٹواری عوام کا خون نہیں چوس سکے گا ، ہر کسی کو وراثتی جائیداد شفاف طریقے سے ملے گی ، ارفع کریم ٹاور لاہور میں وزیر اعلیٰ نے پنجاب لینڈ اتھارٹی کے مرکزی ڈیٹا سنٹر کا افتتاح کر دیا۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اب خاندانی جھگڑے بہت ہی کم ہو جائیں گے ، اراضی کی ملکیت کے حوالے سے نیا نظام متعارف کرا دیا ہے ، نہ تو پٹواری عام آدمی کا خون چوسے گا اور نہ ہی کوئی اور۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نے پٹوار کلچر کو جڑ سے ختم کر دیا ، پورے ریکارڈ کا بیک اپ اور اسی ریکارڈ کا متبادل انتظام بھی کر لیا ہے۔ اب کوئی بھی ہیرا پھیری نہیں ہو سکتی۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ جب تک ملک میں نظام درست نہیں ہو گا ، بیرون ملک کوئی عزت نہیں کرے گا ، وہ وقت قریب ہے کہ بیرون ملک پاکستان ایک ترقی یافتہ ملک کے طور پر جانا جائے گا۔