پاکستان

عمران خان کو آج ساڑھے3 سال دھرنے دینے کا صلہ مل گیا:مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نیوز وی او سی) وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو ساڑھے3 سال دھرنے دینے کا صلہ آج مل گیا ہے، پاکستان کے عوام نواز شریف سے محبت کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری جانب سے ساڑھے3 سال سے عمران خان کو ہدایت کی جارہی تھی کہ وہ عوام کی آواز سنیں،آج مسلم لیگ ن کی فتح پاکستان کی قوم کی آواز ہے۔عوام نواز شریف کی پالیسیوں،وژن اوران کی پرفارمنس پر یقین رکھتے ہیں،آج کے الیکشن کا رزلٹ 2013 کے الیکشن کی تائید ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف سے محبت کا ثبوت عوام نے مسلم لیگ (ن) کوآج ووٹ ڈال کر دیاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button