پاکستان
بدعنوانی کی لعنت کا آہنی ہاتھوں سے خاتمہ کرنا ہو گا، چیئرمین نیب
اسلام آباد (اے پی پی) چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان کی قانون ساز اسمبلی سے اپنے خطاب کے دوران بد عنوانی کو سب سے بڑی لعنت قرار دیا تھا، جو درحقیقت ایک زہر ہے ، ہمیں آہنی ہاتھوں سے اس کا خاتمہ کرنا ہو گا ۔ نیب ملک کو بد عنوانی سے پاک بنانے کے حوالے سے قوم کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے پرعزم ہے ۔ ایک بیان میں چیئرمین نیب نے کہا کہ قومی احتساب بیورو شکایات کی وصولی کے بعد کارروائی کرنے والا ادارہ ہے جو کرپشن ، بدعنوانی اور لوٹی ہوئی قومی دولت کی واپسی کیلئے قائم کیا گیا، نیب نے شکایات کی تصدیق اور اس حوالے سے کارروائی کے سلسلے میں جامع حکمت عملی مرتب کی ہے ، جس کے تحت کیسز کی انکوائری اور تحقیقات کی جاتی ہیں ۔