انٹرنیشنل

ترکی میں روسی سفیر قاتلانہ حملے میں جاں بحق ،حملہ آور بھی پولیس کی فائرنگ سے ہلاک

انقرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں روس کے سفیر اندریے کارلوف حملے میں جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ حملہ آور بھی پولیس کی فائرنگ سے مارا گیاہے۔
ترک میڈیا کے مطابق روسی سفیر انقرہ میں فن پاروں کی نمائش شرکاءسے خطاب کر رہے تھے کہ نامعلوم شخص کی جانب سے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی گئی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئے ہیں اور انہیں انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔فائرنگ کرنے والے حملہ آور بھی پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گیاہے ۔حملہ آور نے فائرنگ کرتے ہوئے نعرے لگائے کہ ’حلب کو بھولنا مت‘۔
واضح رہے کہ شام میں طیارہ گرانے کے معاملے پر روس اور ترکی کے درمیان تعلقات پہلے بہت کشیدہ تھے لیکن ترکی کی معافی کے بعد تعلقات میں بہتری آئی ۔امریکہ کی جانب سے روسی سفیر کی ہلاکت پر سخت مذمت کی گئی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button