لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر چیف آف جنرل اسٹاف اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر عاصم باجوہ آئی جی آرمز تعینات,11 لیفٹیننٹ جنرلز کے تبادلے,نوید مختار نئے آئی ایس آئی چیف
لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن انسپکٹر جنرل ٹریننگ اور ایویلیوایشن مقرر ،لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن کور کمانڈر بہاولپور ،لیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ کور کمانڈر پشاور ، لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر سربراہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی تعینات
لیفٹیننٹ جنرل قاضی اکرام چیف لاجسٹک تعینات،لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز آئی جی سی اینڈ آئی ٹی جی ایچ کیو، لیفٹیننٹ جنرل نعیم اشرف چیئرمین ایچ آئی ٹیکسلا،لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل ایف ڈبلیو او کے سربراہ مقرر اسلام آباد(نمائندہ خصوصی، نیوز ایجنسیاں )پاک فوج کے 11لیفٹیننٹ جنرلز کے تقرر و تبادلے کردیئے گئے ہیں ۔لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو نیا ڈی جی آئی ایس آئی لگا دیا گیا ہے ،پاک فوج میں آئی ایس آئی اور شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرلز ، چیف آف جنرل سٹاف اور دو کور کمانڈروں سمیت اعلیٰ سطح کے تبادلے کئے گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے بلال اکبر بری فوج کے چیف آف جنرل سٹاف مقرر کئے گئے ہیں۔ آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کو تبدیل کر کے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا سربراہ بنا دیا گیا ۔ اسی طرح فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو جی ایچ کیو میں آئی جی آرمز مقرر کیا گیا ہے ۔ کو ر کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن انسپکٹر جنرل ٹریننگ اور ایویلیوایشن جی ایچ کیو مقرر جبکہ لیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ کو پشاور کور کا نیا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے ۔ ترقی پانے والے لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن بہاولپور کے نئے کور کمانڈر ہوں گے ۔لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو جی ایچ کیو میں آئی جی کمیونیکیشن اینڈ آئی ٹی متعین کیا گیا ہے ۔ ترقی پانے والے لیفٹیننٹ جنرل قاضی اکرام بھی جی ایچ کیو میں چیف آف لاجسٹک مقرر کئے گئے ہیں۔ ترقی پانے والے لیفٹیننٹ جنرل نعیم اشرف ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے نئے سربراہ ہوں گے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل ایف ڈبلیو او کے سربراہ مقرر کئے گئے ہیں۔میجر جنرل فدا حسین کو ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کر دیا گیا۔