پاکستان

شہباز شریف کا جعلی ادویات کیخلاف مہم تیز کرنے کا حکم

لاہور(نمائندہ خصوصی ، این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لندن سے صوبائی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے حکام کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں جعلی ادویات کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کیا جائے ۔ انہو ں نے کہا کہ اس مذموم کاروبار کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، جعلی کاروبار میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ہمیں ہر شہری کی جان عزیز ہے اور عوام کو جعلی ادویات تیار کرنے والے مافیا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ۔ اس مکروہ کاروبار کا ہر قیمت پر قلع قمع کرنا ہوگا۔وزیراعلیٰ نے جعلی ادویات کے خلاف جاری مہم میں حصہ لینے والے اداروں اور افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ حکومت صوبے میں ادویات کی خریداری کے عمل، تقسیم اور ترسیل کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے جس سے ادویات کی خوردبرد اور غیرمعیاری ادویات کا خاتمہ ہوگا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس مہم کو مزید تیز کیا جائے اور جعلی ادویات کے کاروبار کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے قصہ پارینہ بنا دیا جائے ۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ شہبازشریف نے میجر شبیر شریف شہید کی برسی کے موقع پر ان کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مادر وطن کی حفاظت کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں۔ وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے ۔ شہباز شریف

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button