سانحہ بلدیہ میں جوبھی ملوث ہوگا ڈھونڈ نکالینگے ،وزیراعلیٰ سندھ
کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری میں مبینہ طور پر ملوث ملزم عبدالرحمان عرف بھولا کی بنکاک میں گرفتاری پر کہا ہے کہ معصوم اور بے قصور فیکٹری ورکرز کو زندی جلانے کے دلخراش واقعے میں جو کوئی بھی ملوث ہوگا اسے ڈھوند نکالیں گے اور انہیں کسی صورت نہیں بخشا جائیگا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بنکاک میں عبدالرحمن عرف بھولا کی گرفتار ی سے متعلق انہیں علم ہے اور مزید معلومات آنی ہیں ۔ بلدیہ فیکٹری کی آتشزدگی کا واقعہ شہر کے بدترین واقعات میں سے ایک تھاجس میں معصوم مزدور ، مرد اور عورتیں زندہ جل گئی تھیں ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ واقعے میں ملوث مجرم چاہے جہاں کہیں بھی چھپے ہو ں، انہیں ڈھونڈ نکالیں گے ۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کے تبادلے سے متعلق سوال پر کہا کہ ا نہوں نے یہ خبر میڈیا پر ہی سنی ہے ۔انہوں نے میڈیا سے درخواست کی کہ وہ ایسی بے بنیادخبروں اور قیاس آرائیوں سے گریز