انٹرنیشنل

فرانس:صدر اولاند صدارتی الیکشن میں حصہ نہیں لینگے

پیرس (خبر ایجنسیاں) فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ صدارتی انتخاب میں حصہ نہیں لینگے ، قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ صدارت کی دوسری مدت کیلئے امیدوار نہیں بنونگا، اولاند کے اس اعلان نے سب کو حیرت زدہ کر دیا ہے ، اولاند نے کہا کہ میرے دور میں ملک کو سنگین خطرات کا سامنا رہا، میں قومی اتحاد کو برقرار رکھنے کی کوشش کرونگا، توقع ہے کہ اب وزیرِاعظم منوئل والس سوشلسٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار ہونگے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button