انٹرنیشنلایڈیٹرکاانتخاب

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور افغا ن صدر اشرف غنی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ، دوطرفہ تعلقات پر بات چیت

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انتخابی مہم میں پاکستان سمیت دیگر ایشائی ممالک پر شدید تنقید کرنے والے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی وزیر اعظم کو گزشتہ روز ٹیلی فون کرنے کے بعد آج افغان صدر سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی ۔
دونوں رہنماﺅں نے امن و امان کی صورت حال ، سیکیورٹی امور اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا ۔ٹرمپ اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کئی منٹ تک جاری رہی ۔ امریکی صدر نے سنگا پور کے وزیر اعظم اور تائیوان کی صدرکو بھی فون کیا
امریکی صدر نے آج کئی دہائیوں سے جاری امریکی پالیسی اور چین کے ساتھ تعلقات کو بالاءطاق رکھتے ہوئے تائیوان حکومت سے بھی رابطہ کیا ہے جس پر انہیں امریکا میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔
امریکی حکام اور تائیوان حکومت کے درمیان یہ رابطہ1979ءکے بعد پہلی بار عمل میں آیا ہے ، ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماﺅں نے مضبوط اقتصادی ، سیاسی اور سیکیورٹی تعلقات پر زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button