نئے سپہ سالار کی تقرری: حکومتی و اپوزیشن رہنماؤں کا خیر مقدم
وزیر دفاع خواجہ آصف کہتے ہیں پانچ جنرلز کے نام بھجوائے گئے تھے، وزیر اعظم نے مشاورت سے فیصلہ کیا، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے امید ہے جنرل قمر باجوہ اپنے پیشرو کے نقش قدم پر چلیں گے، پی ٹی آئی رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کو اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنا ہو گا۔
لاہور:- پاک فوج کے نئے سپہ سالار کی تقرری کا حکومتی و اپوزیشن رہنماؤں نے خیر مقدم کیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت کو پانچ نام بھجوائے گئے تھے، وزیر اعظم نے مشاورت سے تقرریاں کیں۔
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے امید ظاہر کی ہے کہ نئے آرمی چیف اپنے پیش رو کے نقش قدم پر چلیں گے۔ پی ٹی آئی رہنماء شاہ محمود قریشی کہتے ہیں نئے آرمی چیف کو اندرونی و بیرونی محاذ پر سخت چیلنجوں کا سامنا ہو گا۔
سیاسی رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ نئے آرمی چیف پاک فوج کا مورال مزید بلند کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔