Draft
جاپان میں مسلمہ فیشن شو ،ماڈلز کی سکارف پہن کر واک
جاپان میں ایسے پہلے فیشن شو کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں مسلم خواتین کے ملبوسات کی نمائش کی گئی
ٹوکیو- جاپان میں ایسے پہلے فیشن شو کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں مسلم خواتین کے ملبوسات کی نمائش کی گئی۔ ‘حلال ایکسپو’ کے موقع پر منعقدہ اس فیشن شو کا نام ‘مسلمہ فیشن شو’ رکھا گیا تھا۔ دارالحکومت ٹوکیو میں دو دن تک جاری رہنے والے اس فیشن شو میں ماڈلز نے دیدہ زیب سکارف زیب تن کرکے ریمپ پر واک کی۔ فیشن شو میں شریک افراد کی جانب سے ان ملبوسات اور سکارفس کو پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا گیا۔ اس فیشن شو میں شریک زیادہ تر برانڈز سنگاپور کے تھے ۔ فیشن شو کا اہتمام جاپان میں رہنے والی مسلم خواتین کے لیے کیا گیا تھا۔