انٹرنیشنل
مہاجرین کو یورپ جانیکی اجازت دیدینگے ، اردوان کا انتباہ – See more at: http://m.dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2016-11-26/916337#.WDmlCbXEiEc
یورپی یونین نے دھمکیاں بند نہ کیں تو مجبور ہوکر اعلان پر عملدرآمد شروع کردینگے
انقرہ (آئی این پی) ترکی کے صدر اردوان نے خبردار کیا ہے کہ اگر یورپی یونین نے دھمکانے کا سلسلہ بند نہ کیا تو ہم مہاجرین کو یورپی ممالک جانے کی اجازت دیدینگے ،یورپی یونین کو چاہیے کہ دھمکیاں فوری بند کر دے ورنہ ہم اپنے اعلان پر عملدرآمد شروع کردینگے ، صدر اردوان نے کہا کہ ترکی تقریباً ساڑھے 30 لاکھ مہاجرین کو پناہ دے چکا ہے ، اگر ہم ایسا نہ کرتے تو لاکھوں مہاجرین یورپ پہنچ جاتے ، اسکے باوجود یورپی یونین نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے ۔