پاکستان

روس سمیت کوئی بھی ملک سی پیک میں شمولیت کیلئے خواہش ظاہر کرے گا تو خوش آمدید کہیں گے:نوازشریف

روس سمیت کوئی بھی ملک سی پیک میں شمولیت کیلئے خواہش ظاہر کرے گا تو خوش آمدید کہیں گے:نوازشریف
25 نومبر 2016 (20:03)
قومی
0
Previous
Next

اشک آباد(اجمل جامی سے)وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ روس سمیت کوئی بھی ملک پاک چین اقتصادی راہداری میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کرے گا توہم اسے خوش آمدید کہیں گے ، ہمارا یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان کی معاشی ترقی کا ضامن ہے بلکہ اقوام عالم بھی اس سے بھرپور فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے ترکمانستان کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نوازشریف آج کل دو روزہ دورہ پر ترکمانستان میں موجود ہیں جہاں ان کی آمد پر وزیر صحت سمیت دیگر اہم رہنماﺅں نے پرتپاک استقبال کیا جس کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے کچھ دیر ہوٹل آرام کرنے کے بعد ترکمانستان کے صدر علی قربان محمدی کے ساتھ ون آن ون ملاقات کی جو کہ 45منٹ تک جاری رہی ۔ترکمانستان کے صدر سے ملاقات میں فضائی روابط استوار کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
ملاقات کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے ”پاکستان“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ترکمانستان کے صدر کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور ان کے ساتھ اب تو ذاتی تعلقات بھی استوار ہو چکے ہیں، صدر علی قربان محمدی پچھلے سال بھی پاکستان آئے تھے اور ہم نے اتفاق کیاہے کہ ہمیں ہر سال ملنا چاہیے ،ایک بار اسلام آباد میں اور ایک بار اشک آباد میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ترکمانستان کے صدر سے ملاقات میں تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے ،اس منصوبے سے لوگوں کی تقدیر بدل جائے گی کیونکہ یہ صرف گیس پائپ لائن کا منصوبہ نہیں ہے بلکہ اس میں ریلوے لائنیں ،فائبر آپٹک اور روڈز بھی بنیں گی جس سے پورا خطہ مستفید ہوگا۔اس موقع پر روزنامہ ”پاکستان“ کے نمائندہ خصوصی نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ روس نے پاک چین اقتصادی راہداری کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کیاہے جس پر وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ روس سمیت کوئی بھی ملک سی پیک میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کرے گا تو ہم اسے خوش آمدید کہیں گے ۔وزیراعظم کا کہناتھا کہ علی قربان محمدی کے ساتھ ملاقات میں فضائی روابط استوار کرنے پر بھی اتفاق کیا گیاہے۔
وزیراعظم نوازشریف آج اقوام متحدہ اور ترکمانستان کے زیر اہتمام کانفرنس میں شرکت کریں گے جس کا ایجنڈہ گلوبل ٹرانسپورٹیشن ہے ،یہ کانفرنس اشک آباد میں ہی منعقد کی جارہی ہے جس میں افغان صدر اشرف غنی اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون بھی شرکت کریں گے جس دوران وزیراعظم کی اہم ترین رہنماﺅں سے ملاقات بھی متوقع ہے ۔کانفرنس میں شرکت کے بعد وزیراعظم دورہ مکمل کرکے تین روزہ بعد وطن واپس آجائیں گے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button