پاکستان

مصطفیٰ کمال کا 23 دسمبر سے ‘ساڈا حق ایتھے رکھ’ تحریک چلانے کا اعلان

حیدر آباد: (دنیا نیوز) پاک سرزمین پارٹی کا ورکرز کنونشن حیدرآباد میں منعقد ہوا۔ مصطفیٰ کمال ایم کیو ایم پاکستان پر گرجے بھی خوب اور برسے بھی خوب۔ تنقید کے نشتر بھی چلاتے رہے اور الزامات بھی ڈھیروں ڈھیر لگاتے رہے، کہتے ہیں پتہ تھا فرعونیت کا بت پاش پاش ہو جائے گا کیونکہ یہ لوگ کرپشن کیلئے اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں۔
پی ایس پی رہنماء نے تیئس دسمبر سے عوامی عدالت لگانے اور ساڈا حق ایتھے رکھ تحریک چلانے کا اعلان بھی کیا ہے۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ گزشتہ دور حکومت میں شہر تباہ حال ہو گئے، جو لوگ مسائل کی بنیادی وجہ ہوں وہ مسائل کو حل نہیں کر سکتے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button