انٹرنیشنل
چینی صدر کا ٹرمپ کو فون ، دونوں ممالک میں تعلقات کے فروغ پر اتفاق
بیجنگ (دنیا نیوز ) چینی صدر شی جن پنگ نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے ، چینی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک میں تعلقات کو فروغ دینے پر بات چیت ہوئی ۔ چین کے صدر شی جن بنگ نے امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فون پر بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا درست راستہ تعاون ہے ۔ چینی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں میں جلد ملاقات کرنے کے بارے میں بھی بات ہوئی ۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین،امریکا تعلقات کے نئے دور کے آغاز کے لیے تیار ہیں ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران چینی برآمدات پر 45 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی دی تھی ۔