انٹرنیشنلایڈیٹرکاانتخاب

ابتدائی طور پر تیس لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کریں گے

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ترجیحات کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا فوری طور پر تیس لاکھ کے لگ بھگ تارکین وطن کو ملک بدر کریں گے۔ اس کارروائی کا نشانہ مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کو بنایا جائے گا۔ میکسیکو کی سرحد پر دیوار کے اپنے انتخابی وعدے کے حوالے سے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دیوار تو سرحد کے بعض حصوں پر بنائی جائے گی اور بعض حصوں پر باڑ لگائی جائے گی۔ ادھر نومنتخب صدر ٹرمپ نے پہلی تقرری کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے رپبلکن نیشنل کمیٹی کے چیئرمین رائنس پریبس کو اپنا مستقبل کا چیف آف سٹاف منتخب کیا ہے۔ پریبس وائٹ ہاؤس کا ایجنڈا طے کریں گے اور کانگریس اور حکومت کے درمیان رابطہ کار کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ٹرمپ نے سٹیون بینن کو اپنا مرکزی پالیسی ساز مقرر کیا ہے۔ دوسری جانب نو منتخب صدر کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں رات گئے احتجاجی ریلیاں جاری رہیں۔ دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی، پورٹ لینڈ، نیو یارک اور لاس اینجلس میں نکالی گئی ریلیوں میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button