آرمی چیف سے اقوام متحدہ کے نمائندہ , ترکمانستانی وزیر دفاع کی ملاقاتیں
راولپنڈی(خصوصی نیوز رپورٹر)سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف سے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ اوربرائے افغانستان تادامیچی یاماموتو اورترکمانستان کے وزیر دفاع وسیکرٹری قومی سلامتی کونسل جنرل بردیویوییلئم نے جی ایچ کیومیں الگ الگ ملاقاتیں کیں۔آئی ایس پی آرکے مطابق:چیف آف آرمی سٹاف سے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کیلئے جاپان کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان نے ملاقات کی،اس موقع پرعلاقائی سکیورٹی صورتحال بالخصوص افغانستان میں امن واستحکام سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔بعدازاں جنرل راحیل شریف کیساتھ ترکمانستان کے وزیر دفاع نے ون آن ون ملاقات کی،اس دوران پیشہ وارانہ دلچسپی کے اموراورعلاقائی سکیورٹی صورتحال پربات چیت ہوئی۔قبل ازیں جنرل ہیڈکوارٹرزپہنچنے پرپاک فوج کے چاک وچوبنددستے نے معزز مہمان کوگارڈآف آنرپیش کیااورپھرترکمانستانی وزیردفاع نے یادگارِشہدائپرپھولوں کی چادرچڑھائی۔مزیدبرآں ترکمانستان کے وزیردفاع نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے بھی ملاقات کی،جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرزمیں اس ملاقات کے دوران باہمی پیشہ وارانہ امور اور دوطرفہ فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔