کینیڈا، برطانیہ اور آسٹریلیا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیا
انٹرنیشنل، نیوز ڈیسک
لندن، برطانیہ
کینیڈا، برطانیہ اور آسٹریلیا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیا
کینیڈا، برطانیہ اور آسٹریلیا نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان ممالک کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ا س ر ا ئ ی ل پر غزہ کے حوالے سے بین الاقوامی دباؤ بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
اس فیصلے کے بعد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے، جس سے نہ صرف مشرق وسطیٰ میں سفارتی توازن بدلنے کا امکان ہے بلکہ عالمی سیاست میں بھی نئے رخ سامنے آ سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، تینوں ممالک کی حکومتوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کو تسلیم کرنا امن عمل کے لیے ناگزیر ہے، اور اس فیصلے سے خطے میں دیرپا حل تلاش کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔
وی او سی اردو کا تبصرہ:
کینیڈا، برطانیہ اور آسٹریلیا کا یہ فیصلہ ا س ر ا ئ ی ل کے لیے ایک بڑا سفارتی دھچکا ہے۔ یہ اقدام نہ صرف عالمی برادری میں ا س ر ا ئ ی ل کے لیے بڑھتے ہوئے تنہائی کے احساس کو نمایاں کرتا ہے بلکہ فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ میں عملی پیشرفت کے امکانات کو بھی مضبوط بناتا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ امریکہ اس دباؤ کے مقابلے میں کیا حکمت عملی اپناتا ہے۔
—
وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
📲 واٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k
ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی معلومات، مقامی ذرائع یا سرکاری بیانات پر مبنی ہے۔ تفتیشی یا ادارتی پیشرفت کی بنیاد پر معلومات میں تبدیلی ممکن ہے۔
VOC/004/220925






