پاکستان اور آئی اے ای اے میں جوہری تعاون بڑھانے کا معاہدہ

انٹرنیشنل، نیوز ڈیسک
ویانا، آسٹریا

پاکستان اور آئی اے ای اے میں جوہری تعاون بڑھانے کا معاہدہ

پاکستان اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے درمیان 2026 تا 2031 کے لیے پانچواں کنٹری پروگرام فریم ورک طے پا گیا ہے۔ یہ معاہدہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں جاری آئی اے ای اے جنرل کانفرنس کے موقع پر دستخط ہوا۔

اس فریم ورک کے تحت خوراک و زراعت، انسانی صحت و غذائیت، ماحولیاتی تبدیلی و آبی وسائل کا انتظام، جوہری توانائی، تابکاری اور جوہری تحفظ جیسے شعبے شامل ہیں۔ یہ تعاون پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے عین مطابق قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان کی جانب سے اس معاہدے پر چیئرمین پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن ڈاکٹر راجا علی رضا انور نے دستخط کیے، جب کہ آئی اے ای اے کی نمائندگی محکمہ تکنیکی تعاون کے سربراہ ہوا لیو نے کی۔

ڈاکٹر راجا علی رضا انور کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ پاکستان کے پرامن جوہری سائنس اور ٹیکنالوجی کے عزم کا اعادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آئی اے ای اے کے تعاون سے خوراک کے تحفظ، صحت کی بہتری، توانائی کے استحکام اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے ان ٹیکنالوجیز سے استفادہ کرتا رہے گا۔

آئی اے ای اے کے نمائندے ہوا لیو نے کہا کہ سی پی ایف پاکستان اور ایجنسی کے دیرینہ تعلقات اور پائیدار ترقی کے لیے پرامن جوہری تعاون کا مظہر ہے۔

وی او سی اردو کا تبصرہ:
یہ معاہدہ پاکستان کے سائنسی اور ٹیکنالوجیکل وژن کو عالمی سطح پر اجاگر کرتا ہے۔ جوہری ٹیکنالوجی کو پرامن مقاصد کے لیے بروئے کار لانے سے نہ صرف پاکستان کے اندرونی مسائل جیسے خوراک و توانائی حل ہو سکیں گے بلکہ یہ عالمی ذمہ داریوں کی ادائیگی کا بھی ثبوت ہے۔

وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
📲 واٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی معلومات، مقامی ذرائع یا سرکاری بیانات پر مبنی ہے۔ تفتیشی یا ادارتی پیشرفت کی بنیاد پر معلومات میں تبدیلی ممکن ہے۔

VOC/002/180925

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں