ایڈیٹرکاانتخاب

ایم کیو ایم کےعمران فاروق قتل کیس،ملزم خالد شمیم کے بعد محسن علی کا اعترافی بیان بھی سامنے آ گیا،تہلکہ خیز انکشافات

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم خالد شمیم کے بعد محسن علی کا اعترافی بیان بھی سامنے آگیاہے جس میں ملزم نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ملزم محسن علی نے اعترافی بیان میں انکشاف کیاہے کہ عمران فاروق کا کوڈ نام ماموں تھا اور قتل کا حکم متحدہ کی اعلیٰ قیادت نے دیا تھا ،جبکہ میں نے عمران فاروق کو پیچھے سے پکڑا اور کاشف نے سامنے سے چھریوں سے وار کیے ۔ملزم محسن کا کہناتھا کہ عمران فاروق متحدہ بانی الطاف حسین کی جگہ لینا چاہتے تھے جبکہ الطاف حسین کو تحفہ دینے کیلئے 16ستمبر کو عمران فاروق کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ۔کاشف نے چھریاں ون پاﺅنڈ شاپ سے خریدں اور عمران فاروق کے لان میں ہی چھپا دیں تھیں جبکہ قتل کے بعد چھریاں قریبی کوڑے دان میں ہی پھینک دیں اور پھر کاشف نے قتل کی اطلاع دینے کیلئے خالد شمیم کو ٹیلیفون پر بتایا کہ ’ماموں کی صبح ہو گئی‘۔قتل کے بعد سری لنکا سے پاکستان آئے اور پھر افغانستان چلے گئے اور پانچ سال کے بعد خالد شمیم کے ساتھ پاکستان آتے ہوئے چمن سرحد پر گرفتار ہو گئے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button