پنجاب میں بچیوں کی ویکسینیشن والدین کی تحریری اجازت سے مشروط

نیشنل، نیوز ڈیسک
لاہور، پاکستان

پنجاب میں بچیوں کی ویکسینیشن والدین کی تحریری اجازت سے مشروط

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے بچیوں کی ویکسینیشن سے متعلق اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔ محکمے کے نوٹیفکیشن کے مطابق کسی بھی طالبہ کو ویکسین لگانے سے پہلے والدین یا سرپرست کی تحریری اجازت لازمی قرار دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر والدین ویکسینیشن کے لیے رضامند نہ ہوں تو کسی صورت زبردستی ویکسینیشن نہ کی جائے۔ اس ضمن میں تمام سرکاری و نجی سکولوں کے سربراہان کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ محکمانہ پالیسی پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ والدین کی جانب سے بڑھتے ہوئے تحفظات اور شکایات کے بعد کیا گیا تاکہ کسی بھی قسم کی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

وی او سی اردو کا تبصرہ:
یہ فیصلہ والدین کو اعتماد میں لینے کی پالیسی کو تقویت دیتا ہے، تاہم اس کے ساتھ ہی ویکسینیشن کے اہم قومی مقاصد پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔ حکومت کے لیے اصل چیلنج یہ ہو گا کہ وہ والدین کو آگاہی فراہم کرے تاکہ بچیوں کی صحت کے تحفظ کے لیے بروقت ویکسینیشن کو یقینی بنایا جا سکے۔

وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
📲 واٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی معلومات، مقامی ذرائع یا سرکاری بیانات پر مبنی ہے۔ تفتیشی یا ادارتی پیشرفت کی بنیاد پر معلومات میں تبدیلی ممکن ہے۔

VOC/004/150925

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں