تھانہ سول لائن گوجرانوالہ میں فرنٹ ڈسک اہلکار محمد ادریس کا غیر ذمہ دارانہ رویہ، شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی

رپورٹ: ایڈووکیٹ گل رخ ارشد
نیشنل، کرائم نیوز ڈیسک
گوجرانوالہ، پاکستان

تھانہ سول لائن گوجرانوالہ میں فرنٹ ڈسک اہلکار محمد ادریس کا غیر ذمہ دارانہ رویہ، شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی

گوجرانوالہ کے تھانہ سول لائن میں تعینات فرنٹ ڈسک اہلکار محمد ادریس کے خلاف شہریوں نے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ شکایات کے مطابق محمد ادریس ڈیوٹی کے دوران عوامی سہولت کاری کے بجائے غیر ضروری مصروفیات اور غیر پیشہ ورانہ رویہ اختیار کرتا ہے، جس کے نتیجے میں شہری ذلیل و خوار ہوتے ہیں اور ان کے بنیادی قانونی حقوق متاثر ہوتے ہیں۔

آج ایک شہری، صحافی بشیر باجوہ (کنٹری ہیڈ، انٹرنیشنل نیوز ایجنسی وائس آف کینیڈذ اردو ) اپنی موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ کی گمشدگی رپورٹ درج کروانے تھانہ سول لائن پہنچے۔ ان کے مطابق، تحریری درخواست پیش کیے جانے پر اہلکار محمد ادریس نے نہ صرف غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا بلکہ شہری کی درخواست کھڑکی سے باہر پھینک دی اور اپنی ذاتی گفتگو میں مشغول ہو گیا۔

شہری نے جب اس رویے پر اعتراض کیا تو محمد ادریس نے بدکلامی کرتے ہوئے کہا: “پہلے شٹام لے کر آؤ، پھر درخواست وصول ہو گی، قانون دیکھنا ہے تو سی پی او آفس جا کر دیکھ لو۔”

قانونی ماہرین کے مطابق فرنٹ ڈسک پر تعینات اہلکار کا بنیادی فرض یہ ہے کہ وہ شہریوں کی شکایات فوری طور پر درج کرے اور انہیں قانونی معاونت فراہم کرے۔ کسی بھی درخواست کے اندراج کے لیے شہری کو غیر ضروری رکاوٹیں ڈالنا، جیسے “شٹام پیپر” کی شرط عائد کرنا یا انہیں اعلیٰ دفاتر کی طرف بھیجنا، اختیارات سے تجاوز اور قواعد کی صریح خلاف ورزی ہے۔

یہ ذمہ داری براہِ راست محمد ادریس پی ایس اے پر عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹی کی بجا آوری کو یقینی بنائے اور شہریوں کو قانونی سہولت فراہم کرے۔ شہریوں کو سی پی او آفس جانے کا کہنا دراصل اپنی ذمہ داری سے پہلو تہی ہے، جو پولیس ایکٹ اور متعلقہ ایس او پیز کے منافی ہے۔

متاثرہ شہری نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ حکام اس واقعے کا فوری نوٹس لیں، محمد ادریس کے رویے کی محکمانہ انکوائری کی جائے اور مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے واضح ہدایات اور احتسابی نظام نافذ کیا جائے۔

وی او سی اردو کا تبصرہ:
پولیس کا بنیادی کام عوام کے جان و مال کا تحفظ اور ان کے قانونی مسائل کا فوری حل فراہم کرنا ہے۔ اگر فرنٹ ڈسک جیسے سہولتی مراکز ہی عوامی تذلیل اور بدسلوکی کی علامت بن جائیں تو یہ اصلاحاتی اقدامات کی ناکامی کی عکاسی ہے۔ اب یہ دیکھنا ہو گا کہ آیا متعلقہ حکام واقعی اس واقعے پر ایکشن لیتے ہیں یا پھر یہ بھی روایتی فائل ورک کا شکار ہو جاتا ہے۔

وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
📲 واٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی معلومات، مقامی ذرائع یا سرکاری بیانات پر مبنی ہے۔ تفتیشی یا ادارتی پیشرفت کی بنیاد پر معلومات میں تبدیلی ممکن ہے۔

VOC/010/040925

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں