انٹرنیشنل

ہم مل کر کام کریں گے اور امریکہ کو عظیم بنائیں گے‘

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فتح کی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ‘ابھی ابھی ہلیری کلنٹن نے فون کر کے ہمیں، ہم سب کو مبارک باد دی ہے۔’
ٹرمپ نے تسلیم کیا کہ ‘ہلیری کلنٹن نے بڑا سخت مقابلہ کیا اور میں امریکہ کے لیے ان کی کوششوں کی قدر کرتا ہوں۔’
انھوں نے کہا کہ ‘میں نے شروع ہی سے کہا تھا کہ یہ صرف ایک انتخابی مہم نہیں بلکہ تحریک تھی جس میں لاکھوں لوگوں نے حصہ لیا جو چاہتے تھے کہ حکومت لوگوں کی خدمت کرے گی۔’
انھوں نے کہا کہ ‘ہم مل کر کام کریں گے اور امریکہ کو عظیم بنائیں گے۔‘
‘میں نے زندگی بھر بزنس میں کام کیا ہے اور میں نے امریکہ میں زبردست پوٹینشل دیکھا ہے۔ ہر امریکی توجہ کا مرکز ہو گا۔ ہم نے اپنے اندرونِ شہروں اور شاہراہوں، ہسپتالوں اور انفراسٹرکچر میں بہتری لائیں گے اور لاکھوں لوگوں کو روزگار کا موقع فراہم کریں گے۔’
انھوں نے اس موقعے پر انتخابی مہم کے دوران دوسرے ملکوں کے بارے میں اپنے رائے میں اعتدال لاتے ہوئِ کہا کہ ‘ہم سب ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھیں گے جو ہم سے اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں۔’
انھوں نے کہا کہ ‘ہم سب ملکوں کے ساتھ شراکت کریں گے نہ کہ مقابلہ بازی۔’
ٹرمپ نے اس موقعے اپنے والدین، بہن بھائیوں اور بچوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے رپبلکن پارٹی کے اہم ارکان کا بھی شکریہ ادا کیا جو اس مہم میں ان کے ساتھ تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button