انڈیا کی جانب سے دریائے چناب میں دوبارہ پانی چھوڑنے کا خدشہ، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے انتباہ جاری
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ
وی او سی اردو ٹیم،
لاہور
Breaking News
انڈیا کی جانب سے دریائے چناب میں دوبارہ پانی چھوڑنے کا خدشہ، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے انتباہ جاری
بحکم جناب ڈی سی صاحب، اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ڈی ایل جی صاحب، تمام سیکرٹری صاحبان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کے مطابق آج بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا گیا ہے، جس سے پہلے سے بھی بڑے سیلابی ریلے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
تمام سیکرٹری صاحبان ضلع وزیرآباد، بالخصوص یوسی ونجووالی، سوہدرہ، بھٹی کے، منصوروالی، جامکے چٹھہ، دلاور چیمہ اور رسول نگر کے سیکرٹری صاحبان چوکس رہیں۔ مساجد میں اعلانات کروائے جائیں تاکہ لوگ اپنے مال و مویشی سمیت محفوظ مقامات پر منتقل ہوں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ فلڈ ریلیف کیمپ سے فوری رابطہ کیا جائے۔
تمام سیکرٹری صاحبان کے فون ہمیشہ کھلے رہیں۔
وی او سی اردو کا تبصرہ:
پاکستان میں بڑھتے ہوئے سیلابی پانی کی صورت حال میں بروقت انتباہ اور عوامی آگاہی سب سے اہم ہے۔ متعلقہ حکام کی چوکس اور فوری کارروائی متاثرین کی جان و مال کی حفاظت میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
—
وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
📲 واٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k
ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی معلومات، مقامی ذرائع یا سرکاری بیانات پر مبنی ہے۔ تفتیشی یا ادارتی پیشرفت کی بنیاد پر معلومات میں تبدیلی ممکن ہے۔
VOC/013/010925
حوالہ: سوشل میڈیا، لاہور






