انڈونیشیا میں پُرتشدد مظاہرے، پارلیمنٹ بلڈنگ کو آگ لگ گئی، 3 افراد ہلاک

انٹرنیشنل، نیوز ڈیسک
جکارتہ، انڈونیشیا

انڈونیشیا میں پُرتشدد مظاہرے، پارلیمنٹ بلڈنگ کو آگ لگ گئی، 3 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں پارلیمانی الاؤنسز اور تنخواہوں کے خلاف شروع ہونے والے مظاہرے خطرناک صورت اختیار کر گئے۔ جکارتہ سمیت مختلف شہروں میں مشتعل ہجوم نے حکومتی دفاتر پر دھاوا بولا اور ایک ریجنل پارلیمنٹ بلڈنگ کو آگ لگا دی۔ حکام کے مطابق اس واقعے میں تین افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔

واقعہ اس وقت سنگین رخ اختیار کر گیا جب پولیس کی بکتر بند گاڑی نے ایک موٹر بائیک ڈرائیور کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں مظاہرے مزید شدت اختیار کر گئے۔ یہ بحران نو منتخب صدر پروبوا سبیانتو کی حکومت کے لیے پہلا بڑا امتحان بن گیا ہے۔

وی او سی اردو کا تبصرہ:
انڈونیشیا میں عوامی غصہ معاشی بدحالی اور حکومتی رویے کا شاخسانہ ہے۔ نئی قیادت کے سامنے سوال یہ ہے کہ وہ عوامی اعتماد کیسے بحال کرے گی، ورنہ یہ آگ مزید بھڑک سکتی ہے۔

Ref.cnn report

وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
📲 واٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی معلومات، مقامی ذرائع یا سرکاری بیانات پر مبنی ہے۔ تفتیشی یا ادارتی پیشرفت کی بنیاد پر معلومات میں تبدیلی ممکن ہے۔

VOC/005/310825

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں