حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا
نیشنل، نیوز ڈیسک
اسلام آباد، پاکستان
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا
وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی تازہ قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے کمی کے بعد 269 روپے 99 پیسے فی لیٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 46 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 176 روپے 81 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل 2 روپے 40 پیسے کمی کے بعد 159 روپے 76 پیسے فی لیٹر دستیاب ہوگا۔
اعلان کردہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے 15 ستمبر 2025 تک نافذ العمل ہوگا۔
وی او سی اردو کا تبصرہ:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عوام کے لیے وقتی ریلیف کا باعث ضرور ہے لیکن عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور ملکی اقتصادی دباؤ کے پیش نظر یہ ریلیف محدود دکھائی دیتا ہے۔ عوام اب بھی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں اور مستقبل قریب میں قیمتوں میں دوبارہ ردوبدل کے امکانات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
—
وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
📲 واٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k
ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی معلومات، مقامی ذرائع یا سرکاری بیانات پر مبنی ہے۔ تفتیشی یا ادارتی پیشرفت کی بنیاد پر معلومات میں تبدیلی ممکن ہے۔
VOC/003/010925






