بھارت کی آبی جارحیت، دریائے چناب میں 8 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلہ چھوڑ دیا گیا
نیشنل، نیوز ڈیسک
لاہور، پاکستان
بھارت کی آبی جارحیت، دریائے چناب میں 8 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلہ چھوڑ دیا گیا
بھارت کی جانب سے ایک اور آبی جارحیت سامنے آئی ہے۔ دریائے چناب میں 8 لاکھ کیوسک کا بڑا سیلابی ریلہ چھوڑ دیا گیا ہے۔ پانی کا یہ ریلہ آئندہ دو روز میں پنجاب کے علاقے ہیڈ مرالہ کے مقام پر پہنچنے کا امکان ہے۔
محکمہ آبپاشی پنجاب کے مطابق دریائے چناب میں پانی کے اس اچانک اضافے سے نچلے درجے کے سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں کی ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے اچانک پانی چھوڑنے کی روش ماضی میں بھی پاکستان کے لیے شدید خطرات کا باعث رہی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل دریائے راوی اور ستلج میں بھی بھارت کی جانب سے بغیر اطلاع کے پانی چھوڑنے کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں، جس کے باعث ہزاروں ایکڑ فصلیں تباہ اور درجنوں دیہات متاثر ہو چکے ہیں۔
ہیڈ مرالہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں مقامی انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا ہے اور نشیبی علاقوں کے مکینوں کو احتیاطی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
وی او سی اردو کا تبصرہ:
بھارت کی جانب سے بار بار کی جانے والی آبی جارحیت نہ صرف زرعی معیشت بلکہ مقامی آبادی کی جان و مال کے لیے بھی بڑا خطرہ بن چکی ہے۔ ایسے واقعات پانی کے معاملے میں ا س ر ا ئ ی ل اور بھارت کے گٹھ جوڑ اور خطے میں پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی حکمت عملی کی عکاسی کرتے ہیں۔ پاکستان کو چاہیے کہ بین الاقوامی فورمز پر اس معاملے کو بھرپور انداز میں اٹھائے اور مقامی سطح پر پیشگی حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔
—
وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
📲 واٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k
ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی معلومات، مقامی ذرائع یا سرکاری بیانات پر مبنی ہے۔ تفتیشی یا ادارتی پیشرفت کی بنیاد پر معلومات میں تبدیلی ممکن ہے۔
VOC/002/010925






