نریندر مودی کو بڑا جھٹکا، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا

انٹرنیشنل، نیوز ڈیسک
واشنگٹن

نریندر مودی کو بڑا جھٹکا، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ایک بڑے سیاسی دھچکے کا سامنا کرنا پڑا ہے، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا مجوزہ دورہ بھارت منسوخ کردیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے کواڈ سمٹ میں شرکت کیلئے بھارت جانا تھا، لیکن متعدد بار یقین دہانیوں کے باوجود انہوں نے یہ منصوبہ ترک کردیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کے بھارت آنے کے کوئی امکانات ہی موجود نہیں تھے، اور یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ واشنگٹن نے اس دورے کو شیڈول میں شامل کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم مودی صدر ٹرمپ کے ان بیانات پر برہم تھے جن میں وہ بارہا یہ کہتے رہے کہ امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کو روکنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ مودی نے واضح کیا تھا کہ جنگ بندی دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست طے پائی تھی اور امریکا کا اس میں کوئی کردار نہیں۔

مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بھارت کی حالیہ سخت گیر پالیسیوں اور متنازعہ بیانات نے دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی کو جنم دیا ہے، جس کے بعد ٹرمپ نے رواں سال کے مجوزہ دورہ بھارت کو منسوخ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا۔

وی او سی اردو کا تبصرہ:
امریکی صدر کا دورہ منسوخ ہونا مودی حکومت کیلئے ایک بڑا سیاسی دھچکا ہے۔ یہ فیصلہ نہ صرف بھارت اور امریکا کے تعلقات میں موجود خلیج کو نمایاں کرتا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی دہلی کی سفارتی پوزیشن کو کمزور کرتا ہے۔ اگر حالات اسی تناؤ کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں تو خطے میں نئی صف بندی کے امکانات کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔

وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
📲 واٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی معلومات، مقامی ذرائع یا سرکاری بیانات پر مبنی ہے۔ تفتیشی یا ادارتی پیشرفت کی بنیاد پر معلومات میں تبدیلی ممکن ہے۔

VOC/002/310825

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں