چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ ازبکستان، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں

انٹرنیشنل، نیوز ڈیسک
تاشقند، ازبکستان

چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ ازبکستان، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ازبکستان کے سرکاری دورے میں جمہوریہ ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایوف، وزیر دفاع میجر جنرل شوخرات خولمخامیدوف اور قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری لیفٹیننٹ جنرل وکٹر محمودوف سے ملاقاتیں کیں۔

ان ملاقاتوں میں خطے اور دنیا میں بدلتے سلامتی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دفاع و سلامتی، زمینی اور ریل رابطوں سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔ دونوں ممالک نے تاریخی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور علاقائی امن و خوشحالی کے لیے مشترکہ کاوشوں کے عزم کا اعادہ کیا۔

ازبک قیادت نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ معیار کو سراہا۔

وی او سی اردو کا تبصرہ:
پاکستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے تعلقات خطے کے امن اور اقتصادی رابطوں کے لیے اہم ستون بنتے جا رہے ہیں۔ یہ دورہ اسی سمت ایک مضبوط قدم ہے۔

وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
📲 واٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی معلومات، مقامی ذرائع یا سرکاری بیانات پر مبنی ہے۔ تفتیشی یا ادارتی پیشرفت کی بنیاد پر معلومات میں تبدیلی ممکن ہے۔

VOC/001/230825

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں