Part II دو ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک، ایک فرار — کانسٹیبل افتخار شہید، دو اہلکار زخمی

: نیشنل، نیوز ڈیسک
: گوجرانوالہ، پاکستان

Part II
دو ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک، ایک فرار — کانسٹیبل افتخار شہید، دو اہلکار زخمی

گوجرانوالہ میں پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو مارے گئے جبکہ تیسرا فرار ہوگیا۔ واقعے میں ایک پولیس کانسٹیبل شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ تھانہ سول لائن کے علاقے میں تین ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کانسٹیبل بابر شدید زخمی ہوگیا۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو کر سیالکوٹ کی سمت روانہ ہوگئے، جہاں بمبہ والا پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔

پولیس کی جانب سے مزاحمت پر ڈاکوؤں نے دوبارہ فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل افتخار سندھو اور کانسٹیبل نوید زخمی ہوگئے۔ افتخار کو سینے، پسلیوں اور ٹانگوں میں گولیاں لگیں جبکہ نوید کو بازو میں گولی لگی۔ افتخار زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

اس کے بعد سیالکوٹ اور گوجرانوالہ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا پیچھا جاری رکھا۔ پی ایس راہوالی گوجرانوالہ کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو مارے گئے جبکہ تیسرا ڈاکو تاحال فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق فرار ہونے والے ملزم کی شناخت اور گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج اور انٹیلی جنس نیٹ ورک کا سہارا لیا جا رہا ہے۔

وی او سی اردو کا تبصرہ:
یہ واقعہ نہ صرف پولیس کی قربانیوں کا عکاس ہے بلکہ اس امر کا تقاضا کرتا ہے کہ بین الاضلاعی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مربوط اور فوری ایکشن پلان تشکیل دیا جائے تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شہادتیں رائیگاں نہ جائیں۔

وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
📲 واٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی معلومات، مقامی ذرائع یا سرکاری بیانات پر مبنی ہے۔ تفتیشی یا ادارتی پیشرفت کی بنیاد پر معلومات میں تبدیلی ممکن ہے۔

VOC/008/070825

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں