آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟ – 70 اہم قومی و عالمی خبریں ایک نظر میں
نیوز ڈیسک
اسلام آباد، پاکستان
آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟ – 70 اہم قومی و عالمی خبریں ایک نظر میں
پیارے ممبران! آج کی خصوصی پوسٹ میں 70 اہم ترین ہیڈلائنز شامل کی گئی ہیں۔ خبروں کو غور سے پڑھیں، تبصرہ کریں، اور شیئر کرکے زندہ دلی کا ثبوت دیں۔
—
🌐 بین الاقوامی خبریں:
1. ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد نیا ٹیرف لگا دیا، مجموعی شرح 50 فیصد تک جا پہنچی
2. غ_ز_ہ کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کی قرارداد قومی اسمبلی سے منظور
3. فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر بننے کی خبروں کی تردید – ڈی جی آئی ایس پی آر
4. بھارت کے مشرق میں گہرائی تک جوابی کارروائی – ڈی جی آئی ایس پی آر کا دو ٹوک مؤقف
5. ناسا نے چاند پر جوہری ری ایکٹر بنانے کے منصوبے میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا
6. روس، چین اور امریکہ میں خلائی تسلط کی نئی سرد جنگ
—
🇵🇰 قومی سیاسی منظرنامہ:
7. مریم نواز: گالم گلوچ اور شور شرابے کی سیاست دفن ہو گئی
8. عمران خان: نااہل قرار دیے گئے افراد کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کیا جائے گا
9. گنڈاپور: اگر آپریشن نہیں رک سکتا تو نیا لائحہ عمل اپنانا ہوگا
10. پشاور ہائیکورٹ: عمرایوب اور شبلی فراز کیخلاف کارروائی روک دی
11. بیرسٹر گوہر: عوام نے احتجاج میں بانی سے مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کیا
12. زرتاج گل: جیتنے والوں کو جھوٹے کیسز میں سزائیں دی جا رہی ہیں
13. ساجد قریشی پیپلز پارٹی میں شامل
14. مریم نواز: پولیس نے انتظار کیا مگر کوئی احتجاجی نہیں آیا
15. بیرسٹر سیف: عمران خان کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا
—
💣 سلامتی و دہشتگردی:
16. کرک: بھارتی سرپرست دہشتگردوں کے حملے میں 4 ایف سی اہلکار شہید
17. مستونگ: میجر رضوان طاہر اور 2 جوان آئی ای ڈی حملے میں شہید
18. سکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کیخلاف جوابی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک
19. لبنانی حکومت اور حزب اللہ غیر مسلح گروہوں پر آمنے سامنے
20. سکیورٹی فورسز: دہشتگردوں کی مکمل بیخ کنی کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری
—
📈 معیشت و کاروبار:
21. پاکستان اسٹاک ایکسچینج 1,45,000 پوائنٹس سے تجاوز کرگئی – نئی تاریخ رقم
22. بجلی بلوں سے متعلق ڈیجیٹل مردم شماری کا حکومتی فیصلہ
23. برانڈڈ و نان برانڈڈ دواؤں میں قیمتوں کا شدید فرق – قومی خزانے کو نقصان
24. بحریہ ٹاؤن ہسپتال پر چھاپہ – منی لانڈرنگ کے 1.12 ارب روپے کے ثبوت
25. 5 میں سے 3 آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد نہ ہو سکا
—
🏛️ عدلیہ و قانون:
26. پی ٹی آئی رہنماؤں کی حفاظتی ضمانتیں منظور
27. پناہ گاہ ملازمین کی مستقلی کا ہائیکورٹ کا فیصلہ
28. رکن پارلیمنٹ کو سزا ہونے پر اسپیکر کے ریفرنس کی ضرورت نہیں: ای سی پی ذرائع
29. پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکا
30. جہیز و دلہن تحائف پر پابندی سے متعلق قانون پر نظر ثانی کا فیصلہ
—
🌪️ موسمیات و حادثات:
31. مالاکنڈ و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
32. اسلام آباد میں بارش کے بعد برساتی نالے بپھر گئے
33. کے پی، گلگت، کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ
34. لاہور: دکان کا بورڈ اتارتے ہوئے 4 افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق
35. اسکردو: کشتی الٹنے سے کراچی کا جوڑا جاں بحق، بیٹا بچ گیا
—
🚔 جرائم و حادثات:
36. کراچی: نوجوان نے والد، بھائی، بھابھی کو قتل کر دیا
37. کشمور: سسر نے غیرت کے نام پر دو بہوؤں کو قتل کیا
38. ریلوے کی 13122 ایکڑ اراضی پر غیر قانونی قبضے کا انکشاف
39. پہلوان گوٹھ میں فائرنگ، 2 نوجوان جاں بحق
40. اسلام آباد، لاہور: احتجاج پر پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف مقدمات درج
—
📢 سماجی و انتظامی خبریں:
41. نادرا نے جانشینی سرٹیفکیٹ کا حصول مزید آسان کر دیا
42. نئی حلقہ بندیوں پر امریکہ میں بھی تنازع
43. اسلام آباد: بارش کے بعد وزیر اعظم نے صورتحال کا نوٹس لیا
44. زائرین کی سڑک کے ذریعے زیارات پر پابندی مسترد – ایم ڈبلیو ایم کا اعلان
45. پاکستان نے افغان مہاجرین کی ملک بدری کا آغاز کر دیا
—
👨⚖️ معروف شخصیات، اموات، و متفرق خبریں:
46. سابق چیف جسٹس (ر) میاں اللہ نواز انتقال کر گئے
47. ناروے کپ میں لیاری کا فٹبالر امان اللہ بلوچ اوسلو میں لاپتہ
48. بچوں کے ساتھ خودکشی کرنے والے شخص کے والد کا بیان: بہو نے مجبور کیا
49. پاکستانی فٹبالر ناروے کپ کے دوران غائب
50. 6 ماہ میں ساڑھے 3 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ چکے: رپورٹ
—
🏏 کھیل و تفریح:
51. آئی سی سی T20 رینکنگ: پاکستانی کوئی کھلاڑی ٹاپ 10 میں نہیں
52. ایشیا کپ: جعلی ٹکٹ مہنگے داموں فروخت
53. پاکستان میں ایشین کرکٹ میڈیا رائٹس 5.2 ملین ڈالر میں فروخت
54. سلیکشن کمیٹی کے رکن اسد شفیق کو نئی ذمہ داری
—
💰 سونا و مارکیٹ اپڈیٹ:
55. فی تولہ خالص سونا 1,300 روپے اضافے کے بعد 3,59,300 روپے ہو گیا
—
وی او سی اردو کا تبصرہ:
یہ 70 جھلکیاں درحقیقت ہماری قومی و بین الاقوامی زندگی کی بدلتی سمتوں کی عکاسی کرتی ہیں۔ ہر سطر میں ایک لمحہ چھپا ہے، ہر خبر ایک سوچ۔ وطن کی سلامتی سے لے کر معیشت کی دھڑکن تک، اور سیاست کی شوریدہ بیانی سے عوامی جذبات تک، سب کچھ ایک دن کی جھلکیوں میں سمٹ گیا ہے۔
—
وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
📲 واٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k
ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی معلومات، مقامی ذرائع یا سرکاری بیانات پر مبنی ہے۔ تفتیشی یا ادارتی پیشرفت کی بنیاد پر معلومات میں تبدیلی ممکن ہے۔
VOC/007/060825






