فیلڈ مارشل صدر؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے قیاس آرائیوں کا دروازہ بند کر دیا
اسلام آباد، پاکستان
003 | فیلڈ مارشل صدر؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے قیاس آرائیوں کا دروازہ بند کر دیا
پاک فوج کے ترجمان لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر پاکستان بننے کی قیاس آرائیاں بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔
برطانوی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ سیاسی تجزیے فوجی افعال کو متاثر نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت کسی جارحیت کا ارادہ رکھتا ہے تو اس بار جواب بھارت کے اندر گہرائی میں دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا: “بھارت کو یہ سمجھنا ہوگا کہ وہ ہر جگہ سے مارا جا سکتا ہے۔”
یہ بیان محض ایک انتباہ نہیں بلکہ ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان اب مدافع نہیں، جارحانہ حکمتِ عملی اختیار کرے گا۔
—
Load/Hide Comments






