آر پی او آفس میں فرسٹ ایڈ ڈیسک کا قیام — ڈاکٹر تنویر احمد بٹ کو میڈیکل ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

نیشنل پولیس نیوز ڈیسک
گوجرانوالہ، پاکستان

آر پی او آفس میں فرسٹ ایڈ ڈیسک کا قیام — ڈاکٹر تنویر احمد بٹ کو میڈیکل ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ نے عوامی ریلیف اور سائلین کی سہولت کے لیے ایک اہم اور انقلابی قدم اٹھایا ہے۔ آر پی او آفس کی حدود میں اب فرسٹ ایڈ ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے، جہاں فوری طبی امداد کی سہولت میسر ہوگی۔ اس اقدام کے تحت تجربہ کار میڈیکل پریکٹشنر ڈاکٹر تنویر احمد بٹ کو ابتدائی طبی امداد (فرسٹ ایڈ) کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

یہ سہولیات ہال کے اندر موجود فرسٹ ایڈ ڈیسک کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہے تاکہ دفتر آنے والے سائلین اور ملازمین کو فوری طبی ریلیف ممکن ہو۔ آر پی او طیب حفیظ چیمہ کو ایک باوقار، منظم اور اہل افسر سمجھا جاتا ہے، جنہوں نے نہ صرف آر پی او آفس کا ماحول بہتر بنایا بلکہ پنجاب پولیس کے تشخص کو بھی مزید نکھارا۔

ڈاکٹر تنویر احمد بٹ کا شمار گوجرانوالہ کے معتبر اور خدمت گزار طبی ماہرین میں ہوتا ہے۔ وہ ایک پرعزم، مہربان اور تجربہ کار میڈیکل پریکٹشنر ہیں جن کی موجودگی سے نہ صرف دفتر کے عملے کو فائدہ ہوگا بلکہ سائلین بھی بروقت ابتدائی طبی امداد سے مستفید ہو سکیں گے۔

اس قابلِ تحسین اقدام کے پس پردہ ایک اہم کردار ڈپٹی ڈائریکٹر پولیس ڈاکٹر عمران اعظم رضا کا بھی ہے، جنہوں نے ہمیشہ مثبت سوچ کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ وہ ان افسران میں سے ہیں جو اچھے خیالات کو نہ صرف اعلیٰ سطح تک پہنچاتے ہیں بلکہ انہیں عملی جامہ پہنانے میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔ ان کی رہنمائی اور مشورے کی بدولت ہی یہ عملی قدم اٹھایا گیا، جو یقینی طور پر عوامی خدمت کے جذبے کی اعلیٰ مثال ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے وژن کے مطابق تمام تھانوں کو اے کلاس بنانے کا خواب اب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔ آر پی او طیب حفیظ چیمہ اسی وژن کو عملی جامہ پہنانے میں پیش پیش ہیں، اور یہ اقدام اسی سلسلے کی ایک روشن کڑی ہے۔

وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
📲 واٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی معلومات، مقامی ذرائع یا سرکاری بیانات پر مبنی ہے۔ تفتیشی یا ادارتی پیشرفت کی بنیاد پر معلومات میں تبدیلی ممکن ہے۔
VOC/001/050825

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں