گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں اعلیٰ سطحی تقرری — شاہد عباس جوتہ برطرف، فرحان مجتبیٰ نئے سی ای او تعینات
: نیشنل بریکنگ نیوز ڈیسک
گوجرانوالہ, پاکستان
گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں اعلیٰ سطحی تقرری — شاہد عباس جوتہ برطرف، فرحان مجتبیٰ نئے سی ای او تعینات
صوبہ پنجاب کی حکومت نے گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں اعلیٰ سطح کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد عباس جوتہ کو فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ فرحان مجتبیٰ کو سی ای او ویسٹ مینجمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن، پنجاب کی جانب سے یکم اگست 2025 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر S1.2-2/2025 کے مطابق:
> “مسٹر شاہد عباس (پی ایم ایس / گریڈ 18)، چیف ایگزیکٹو آفیسر، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ڈبلیو ایم سی)، گوجرانوالہ کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا کر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ ان کی جگہ فرحان مجتبیٰ (پی ایم ایس / گریڈ 18، عبوری بنیادوں پر) کو ڈبلیو ایم سی گوجرانوالہ میں سی ای او تعینات کر دیا گیا ہے، جو اب لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت تھے۔”
وی او سی اردو کا تبصرہ:شاہد
عباس جوتہ جو ماضی قریب میں اعلیٰ سطحی افسران میں شمار ہوتے تھے اور جن کے پاس ایک وقت میں دو بڑے سرکاری عہدے رکھنے کا منفرد ریکارڈ رہا ہے۔
یاد رہے کہ ایک سنگین واقعے میں، رضیہ بی بی نامی خاتون کو ان کی سرکاری گاڑی سے ہونے والے حادثے میں جان سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔ تاہم اس معاملے کو بعد ازاں ڈرائیور کی لاپرواہی قرار دے کر فائل بند کر دی گئی۔
سانحہ کے بعد نہ صرف ان سے پی ایچ اے کا اضافی چارج واپس لیا گیا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عہدہ برقرار رکھا۔
ان کے برعکس، فرحان مجتبیٰ کی بطور سی ای او تقرری کو ایک منتقلی نہیں بلکہ مکمل تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے — جو آئندہ انتظامی ڈھانچے پر گہرے اثرات ڈال سکتی ہے
—
وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
📲 واٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k
ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی معلومات، مقامی ذرائع یا سرکاری بیانات پر مبنی ہے۔ تفتیشی یا ادارتی پیشرفت کی بنیاد پر معلومات میں تبدیلی ممکن ہے۔
VOC/002/020825






